نیویارک : امریکی چرچ میں ایک شخص نے پیر کواپنے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کا خیال ہیکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں کوئی دوسرا شخص ملوث نہیں ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو میں ایک چرچ میں پیر کو ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کوگولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود بھی گولی مارلی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک دیگر شخص کی بھی موت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعہ کا سبب ایک گھریلو تنازعہ ہے۔ گوکہ پولیس کا کہنا ہیکہ پانچویں شخص کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے اور یہ معلوم نہیں کہ آیا مذکورہ شخص کا بھی ان لوگوں سے کوئی تعلق تھا تاہم بعض رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ تھی۔