ڈالٹن گنج : جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ایک ریل سیکشن پر آج ایک عورت نے اپنے تین بچوں کے ساتھ مال گاڑی کے سامنے چھلانگ لگا کرخودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں ماں اور ایک بچہ کی دردناک موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ پرینکا دیوی کی صبح اپنے گھر والوں سے لڑائی ہوئی تھی ۔ سباؤنا گاؤں کی پرینکا اس کے بعد اپنی آٹھ سالہ بیٹی اور چھ سالہ و تین سالہ بیٹوں کے ساتھ ٹریک پر چھلانگ لگادی۔