پنچایت نے بھی دے دی اجازت، مندر میں شادی، شبنم بنی شیوانی!
امروہہ: اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے سعید نگلی تھانہ علاقے سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تین بیٹیوں کی ماں شبنم نے 17 سالہ شیوا سے عشق میں مبتلا ہو کر اپنے شوہر توفیق اور بچوں کو چھوڑ دیا اور مندر میں اس سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اس نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے شیوانی رکھ لیا۔شبنم کی عمر 26 سال ہے اور اس کی شادی آٹھ سال قبل سعید نگلی پنچایت کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ ایک سال قبل اس کے شوہر کا سڑک حادثہ ہوا جس کے بعد وہ جسمانی طور پر کمزور ہو گیا۔ اسی دوران شبنم کی اپنے پڑوسی لڑکے شیوا سے قربت بڑھنے لگی۔جب معاملہ گھر والوں اور شوہر سے جھگڑے تک پہنچا تو مقامی سطح پر پنچایت بلائی گئی۔ شبنم نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اب شیوا کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ پنچایت نے باہمی رضامندی سے فیصلہ سنایا کہ وہ اپنی مرضی سے جس کے ساتھ چاہے رہ سکتی ہے۔چنانچہ شبنم نے مندر میں شیوا سے شادی کر لی اور اپنا نام بدل کر شیوانی رکھ لیا۔ شادی کے بعد اس نے کہاکہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں۔ میں شیوا کے ساتھ بہت خوش ہوں۔یہ واقعہ سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں کافی زیر بحث ہے، جہاں کم عمری، مذہب کی تبدیلی اور ازدواجی تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔