حیدرآباد12اپریل(یواین آئی) آندھراپردیش اننت پورمیں نہانے کے دوران تین بچے تالاب میں غرق ہوگئے ۔ کل شام گاوں کے تمام افراد ایک جلوس میں مصروف تھے ۔ تین دوست نہانے گئے ۔ ارکان خاندان نے سمجھا کہ بچے مندر کے پاس ہیں، لیکن جب شام تک وہ گھر واپس نہ آئے تو تلاش کی گئی – جب دیہاتیوں نے تلاش شروع کی تو گاوں کے باہر تالاب کے پاس ایک لاش ملی۔ تالاب aے مزید دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔