تین خلیجی ممالک کے شہریوں کو صرف فضائی راستے سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تین خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سے مملکت میں ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جو بذریعہ ہوائی جہاز سفر کریں گے۔ مملکت کی زمینی سرحد سے صرف متذکرہ ملکوں سے آنے والے مال بردار ٹرکوں داخلے کی اجازت دینے ہو گی۔میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں محکمہ صحت کے مجاز حکام کی طرف سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی روک تھام، سعودی شہریوں اور مقیم افراد صحت کی حفاظت یقینی بنانے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں تین خلیجی ممالک بحرین، امارات اور کویت سے سفر کو صرف ہوائی جہاز تک محدود کر دیا گیا ہے۔