تین خواتین کو کوروناویکسین کے بجائے کتا کاٹنے کا ٹیکہ دیا گیا

   

شاملی (یوپی) : اترپردیش ہر معاملے میں آئے دن سرخیوں میں رہتا ہے۔ برسراقتدار بی جے پی اسے مثالی ریاست بنانے کے دعوے کرتی ہے اور میڈیا کا ایک گوشہ بھی اسے بہترین ریاست قرار دے رہا ہے۔ اب اس معاملے کو کیا کہیں گے کہ ضلع شاملی میں آج تین خواتین نے شکایت کی کہ انہیں مقامی ہیلت سنٹر میں کوویڈ ویکسین کے بجائے کتوں کے کاٹنے پر دیا جانے والا ٹیکہ لگادیا گیا۔ ایک خاتون نے ٹیکہ لگانے کے بعد سر چکرانے کی شکایت کی۔ میڈیکل عملہ کی یہ حد درجہ لاپرواہی ہیکہ اس نے تین معمر خواتین کے تعلق سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔