ہرارے : اس سال کے آغاز پر تین یا چار مگرمچھوں کے ہولناک حملے کا شکار ہونے والے زمبابوے کے باشندوں کو کئی ماہ بعد ہاسپٹل سے فارغ کردیا گیا ہے لیکن اب بھی انہیں چلنے میں بہت دشواری کا سامنا ہے۔واقعہ اس سال جنوری کے وسط میں پیش آیا جب الیگزینڈر شمیزے نے زمبابوے کے ایک تالاب میں سرخ کیچووں کی تلاش شروع کی۔ ان کیچووں سے وہ مچھلیاں شکار کرنا چاہتے تھے۔ جب جیسے ہی وہ کائی بھرے تالاب میں اترے ، گدلے پانی کے مگرمچھوں نے ان پر دوطرفہ حملہ کردیا۔ ایک نے الیگزینڈر کا بایاں ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے مگرمچھ نے ان کا دائیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔اتنے میں تیسرے مگرمچھ نے ان کے سیدھے بازو کو گرفت کرکے اسے پانی میں لے جانے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر انہیں خیال آیا کہ اگر مزاحمت کی تو بازو ٹوٹ سکتا ہے۔