پریاگ راج15مئی(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سروجنی رانی نہرو اسپتال کے کووڈ اسپتال میں داخل خاتون کی آپریشن سے منگل کو پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچے میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ منگل کو پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچے کو چلڈرن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ چونکہ اس کی ماں کورونا وائرس سے متاثر ہے اس لئے پیدائش کے 48 گھنٹوں بعد بچے کی بھی جانچ کرائی گی اور جمعہ کو موصول رپورٹ میں اس کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔