تین دن کی گراوٹ کے بعد کورونا کے نئے کیسیزمیں پھر اضافہ

,

   

مہاراشٹرا میں سرگرم معاملات میں کمی ، مہلوکین اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کیسز میں گراوٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.38 لاکھ مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایابی کی شرح میں اضافہ اور ایکٹو کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ اس دوران منگل کے روز 14 لاکھ 84 ہزار 989 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل کو کورونا کے چار لاکھ 01 ہزار 933 کیسزدرج گئے گئے تھے ، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ تھے ۔ اس کے بعد یومیہ کیسز میں جزوی کمی کے ساتھ 2 اپریل کو یومیہ 3.92 لاکھ ، 3 اپریل کو 3.68 لاکھ اور 4 اپریل کو 3.57 لاکھ کیسز سامنے آئے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 382315 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3487229 ہوگئی ہے ۔ وہیں ریکارڈ 338439مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 226188 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14،945 کم ہو کر 644068 ہوگئے ۔ اس دوران ریاست میں مزید 65934 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4107092 ہوگئی ہے ۔ وہیں 891 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71،742 ہوگئی ہے ۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز 10985 بڑھ کر 357125 ہوگئے اور 26148 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1339257 ہوگئی ہے جبکہ مزید57 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5507 ہوگئی۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 16629 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 464383 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16538 ہوگئی ہے اور اب تک 1210013 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 827 بڑھے ہیں ، اور ان کی تعداد 90419 ہوگئی ہے ۔ اس وبا سے اب تک 17752 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 1124771 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔