حیدرآباد۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو 6 جون کو دوبئی روانہ ہوں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کے سی آر تین روزہ دورے پر دوبئی کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقاریب میں شرکت کریںگے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے اگرچہ دورے کے پروگرام کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں تاہم پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اپنے بیرونی دورہ میں کے سی آر تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں دوبئی میں نامور اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ چندر شیکھر راو جو بیرونی دوروں کے سلسلہ میں خاص دلچسپی نہیں رکھتے، چیف منسٹر کا دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہوگا۔