تین روزہ یوگافیسٹیول کا آغاز

   

اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں آج آزادی کے امرت مہوتسو پروگرام کے سلسلے میں تین روزہ یوگا فیسٹیول کا انعقادہوا۔اجمیر ریلوے ویژن ہیڈ کواٹر کے نزدیک جی ایل او گراؤنڈپر‘ہردل دھیان، ہردنا دھیان’کی تھیم پر منعقد اس فیسٹول میں بڑی تعداد میں لوگوں کو یوگا کرایا گیا۔ آج پہلے دن منچ سے اینزائٹی اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مفید سرگرمیوں سے متعلق یوگا کی مشق کرائی گئی۔منچ سے تربیت یافتہ ٹرینروں نے یہ مشق کرائی۔