تین ریاستوں میں 300 کیلومیٹر سفر :شیرنی کو پکڑ لیا گیا

   

کولکتہ : مغربی بنگال میں محکمہ جنگلات نے بالآخر ایک شیرنی کو بیہوش کرکے پنجرہ میں قید کردیا ۔ اس کی گذشتہ 21 دن سے تلاش جاری تھی ۔ اس شیرنی زینت نے تین ریاستوں اوڈیشہ ‘ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں 300 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا تھا ۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے اسے بنکورہ ضلع میں بیہوش کرکے قید کرلیا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے محکمہ جنگلات کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔