اسٹاکہوم: فزکس میں 2023 کا نوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کروسز اور این ایل ہولیئر کو دیا گیا ہے ۔ان سائنسدانوں کو مادے میں الیکٹرانوں کی حرکیات کا مطالعہ کرنے کے طریقے تیار کرنے کیلئے اس باوقار ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔نوبل کمیٹی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔نوبل کمیٹی نے ایکس پر کہاکہ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے مادے میں الیکٹران کی حرکیات کے مطالعہ کیلئے روشنی کے اٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے والے تجرباتی طریقوں کیلئے پیئر اگوسٹینی، فیرنک کروسز اور اینی ایل ہولیئر کوفزکس میں 2023 کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔مادے میں الیکٹران حرکیات کے مطالعہ کیلئے روشنی کے ایٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے کے تجرباتی طریقوں کیلئے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔