تین سال سے گمشدہ نوجوان کافیس بُک سے پتہ چلا

   

ممبئی ۔ 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) 19سالہ نوجوان کو ماٹونگا پولیس نے تین سال بعد ڈھونڈ نکالا ہے۔ اشیش وچارے نامی یہ نوجوان اپنے اہل خانہ سے لڑجھگڑنے کے تین سال قبل گھر سے چلاگیاتھا ۔ اس کی والدہ کے ساتھ پڑھائی کو لیکر جھگڑا ہوگیاتھا ، اس وقت اس کی عمر 16سال تھی ۔ ماٹونگاپولیس نے اسے کرناٹک کے میرج ریلوے اسٹیشن سے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ اس نے فیس بک پر اپنی تصویر اپ لوڈ کیتھی جس سے ماٹونگا پولیس نے اسے ٹریس کیا تھا ۔ ڈسمبر 2016ء میں وہ اپنی والدہ سے جھگڑا کر کے گھر سے چلا گیاتھا ، دوسرے دن وہ کالج گیا تھا مگر لوٹ کے واپس گھر نہیں آیا ۔ ماٹونگا پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر بھرت بھوٹتے نے بتایا کہ والدین نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اس وقت وہ نابالغ تھا لہذا سیکشن 363کے تحت معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی تھی ۔ ماٹونگا پولیس نے اس کے کلاس فیلوز اور دوستوں سے معلومات اکٹھا کی تھی مگر اسے ڈھونڈنا مشکل ثابت ہورہا تھا ۔ ماروتی شیلگے نامی سب انسپکٹر نے اسے پانچ دن قبل فیس بک پر آن لائن دیکھ لیا تھا ۔انہوں نے فوراً اس کا فوٹو فیس کب پر اپ لوڈ کیا اور اس کی فرینڈلسٹ کی جانچ کی جس میں پتہ چلا کہ وہ میرج ریلوے اسٹیشن پر ہے وہاں وہ چائے اور پانی کی بوتل فروخت کرتا تھا ۔