تین سال میں 4100 ملازمین کیخلاف کرپشن کیسیس

   

نئی دہلی ۔13 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مملکتی وزیر برائے ملازمین جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ گزشتہ تین سال میں سی بی آئی نے زائد از 4100 سرکاری ملازمین کیخلاف کرپشن کے مقدمات درجِ رجسٹر کئے ہیں۔ اُنھوں نے ایک تحریری جواب میں کہاکہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے مطلع کیا کہ 2016، 2017 ، 2018 کے دوران 4123 پبلک سریونٹس کے خلاف 1767 کرپشن کیسیس درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 900 کیسوں میں چارج شیٹ داخل کردیئے گئے ، 59 کیسوں میں باقاعدہ ادارہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی اور 39 کیسوں کو بند کردیا گیا یا اُن کی یکسوئی ہوگئی ۔ وزیر موصوف نے کہاکہ حکومت بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ لوک سبھا میں جتیندر سنگھ نے بتایا کہ چارج شیٹ والے 900 معاملوں میں سے 19 میں سزاء ہوئی ، 9 ملزمین بری ہوگئے اور 4 کیس خارج کردیئے گئے یا اُن کی یکسوئی ہوگئی ۔