نئی دہلی: وزیراعظم مودی نے انڈیا موبائیل کانگریس 2020 سے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ تین سال کے اندر ہندوستان کے ہر دیہات میں تیز رفتار والا انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ ہندوستان کے ہر گاؤں کو فائبر آپٹک ڈاٹا سے مربوط کیا جائے گا ۔ ہندوستان میں جملہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کا نصف تعداد میں گزشتہ چار سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی غیر معمولی اور بلاتقابل ہے۔