70 فیصد لائسنس حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے ، پہلی مرتبہ صرف جرمانہ عائد کیا جارہا ہے
حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی (آر ٹی اے) کے عہدیداروں نے گزشتہ تین سال کے دوران ریاست تلنگانہ میں 64,083 ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کردیا۔ اپریل 2021 تا 31 مارچ 2022 تک 14,220، یکم اپریل 2022 تا 31 مارچ 2023 تک 30,638، یکم اپریل 2023 تا 31 مارچ 19,225 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوئے ۔ یکم اپریل 2024 سے 30 نومبر 2024 تک 10 ہزار 113 لائسنس منسوخ کرنے کا آر ٹی اے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ۔ آر ٹی اے عہدیداروں نے بتایا کہ ہر سال جو لائسنس منسوخ کئے جارہے ہیں ان میں سے 70 فیصد شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے ہیں۔ شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پہلی مرتبہ پکڑے جانے والوں کو جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ دوسری اور تیسری مرتبہ پکڑے جانے پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیا جارہا ہے۔ تاہم تکنیکی مسائل اور عملہ کی کمی کے علاوہ دیگر دباؤ کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے میں تاخیر ہونے کا عہدیدار اعتراف کررہے ہیں۔ ہر تین ماہ یا چھ ماہ میں وصول ہونے والی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جارہے ہیں۔ 2