تین طالبان جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل۔3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں جمعہ کو فضائی حملہ میں طالبان کے تین جنگجو مارے گئے ۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے اس کی اطلاع دی۔وزارت دفاع نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آج صوبہ فرح میں ملا عبدالباری کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں عبدالباری کے علاوہ دیگر دو افراد کی بھی موت ہو گئی۔
وزارت نے کہا کہ یہ فضائی حملہ صوبہ کے ضلع خاک سدیف میں کیا گیا تھا۔