تین طلاق بل کی منظوری کا جشن منانے والی خاتون کو طلاق

   

باندہ 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ایک مسلم شخص نے اپنی بیوی کی جانب سے راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری کا جشن منائے جانے پر برہم ہوکر اسے طلاق بائین دیدیا ہے ۔ اس شخص نے خاتون کو اپنے گھر سے بھی باہر کردیا ۔ یہ واقعہ فتح پور ضلع میں پیش آیا ہے ۔ بندکی پولیس اسٹیشن کے آفیسر ابھیشیک واری نے بتایا کہ مفیدہ خاتون نامی خاتون نے راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی منظوری کا جشن منایا تھا جس پر اس کے شوہر شمس الدین نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اسے گھر سے بے گھر کردیا اور اسے طلاق بائین دیدیا ہے ۔ پولیس نے شمس الدین کے خلاف اس خاتون کی شکایت پرمقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اپنی شکایت میں مفیدہ نے کہا کہ اس کے شوہر نے بیک وقت تین طلاق دئے ہیں۔ اس وقت اس کے والدین بھی مووجد تھے جن کے سامنے شوہر نے طلاق دی ۔