تین طلاق دینے والاشخص گرفتار

   

نئی دہلی۔ 10اگست (سیاست ڈاٹ کام)دہلی میں بیوی کو تین طلاق دینے پر ایک شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولس نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی۔پولس کے مطابق متاثرہ خاتون نے باڑا ہندو راؤ تھانے میں شوہر کے خلاف تین طلاق دینے کی شکایت درج کرائی تھی۔دونوں کی شادی 2011 میں ہوئی تھی لیکن اس کے شوہرنے اس سال 23 جون کو اسے تین طلاق دے دیا تھا۔ ملزم شوہر دہلی کے آزاد مارکیٹ کے نیا محلہ کا رہنے والا ہے ۔پولس نے مسلم خاتون (تحفظ شادی حقوق) بل 2019 کے آرٹیکل چار کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔