مظفر نگر ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع شاملی کے کانڈھلہ ٹاون میں بیوی کو تین طلاق دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ گزشتہ روز ندیم کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنی بیوی بشریٰ کو غیرقانونی طور پر تین طلاق دیا تھا ۔ بشریٰ کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بشریٰ نے شکایت کی تھی کہ ندیم نے جمعرات کو ایک خاندانی جھگڑے کے درمیان تین طلاق دیدیا تھا ۔ قبل ازیں وہ گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے میں مقیم تھی ۔ پارلیمنٹ نے اس سال ایک قانون کی منظوری کے ذریعہ مسلمانوں میں تین طلاق کے عمل کو منسوخ و کالعدم کردیا تھا ۔