تین طلاق پر مسلم شخص پر مقدمہ

   

متھرا۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے واقعہ میں متھرا پولیس اسٹیشن میں ایک مسلم شخص کے خلاف اس کی بیوی کو تین طلاق دینے کا کیس درج کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تین طلاق سے متعلق بل منظور ہوجانے کے بعد اس طرح کا یہ پہلا کیس ہے جس کے تحت خاطی کو تین سال قید کی سزاء ہے۔ پولیس کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اکرام نے دو سال قبل جمیرات نامی خاتون سے شادی کی تھی اور جہیز میں ایک لاکھ روپئے اور جہیز کا مطالبہ کیا تھا جوکہ کلان ٹاؤن میں رہتی ہے۔ مختلف اوقات میں ہراسانی کے بعد خاتون واپس اپنے میکے آگئی اور اس کے بعد اس مسئلہ کو پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا گیا جہاں پر کونسلنگ کی گئی تاہم اسٹیشن سے نکلنے کے فوری بعد اکرام نے اسے تین طلاق دیدی۔