تین طلاق پر پیشگی ضمانت دینے پر امتناع نہیں : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 2019 کے مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق قانون کے تحت اگر کوئی فرد جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے پیشگی ضمانت عطا کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔ قانون کے مطابق ایک نشست میں تین طلاق دینا قابل سزا جرم ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے کیس میں عدالت کو ماقبل گرفتاری ضمانت دینے سے قبل شکایت کنندہ خاتون کا مدعا سن لینا چاہئے ۔۔