تین طلاق کے بعد اب سپریم کورٹ مسلمانوں میں تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کی جانچ کرے گی

   

نئی دہلی: تین طلاق کے بعد اب سپریم کورٹ مسلمانوں میں تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کی جانچ کرے گی۔ درحقیقت تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مرکز، این سی ڈبلیو، قومی کمیشن برائے اقلیت اور این ایچ آر سی سے جواب طلب کیا ہے۔ پانچ ججوں کی بنچ دسہرہ کے بعد اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ 9 درخواستوں پر نوٹس جاری۔ عرضی گزار اور تین بچوں کی ماں ثمینہ بیگم دو بار تین طلاق کا شکار ہو چکی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لا (شریعت) ایپلی کیشن ایکٹ 1937 کے سیکشن 2 کو آئین کے آرٹیکل 14، 15، 21 اور 25 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے کیونکہ یہ تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کو تسلیم کرتا ہے۔ نیز، تعزیرات ہند، 1860 کی دفعات تمام ہندوستانی شہریوں پر یکساں طور پر لاگو ہونے چاہئیں۔