تین فلائیٹس سے آنے والے 939 حجاج کرام کی مدینہ سے واپسی

   

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ روانہ ہونے والے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 11 ستمبر چہارشنبہ کو جملہ تین فلائٹس کے ذریعہ آنے والے 939 حجاج کرام شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے جن میں آندھراپردیش کے حجاج کرام کی ایک فلائٹ شامل تھی جہاں پر جناب ایس پی امجد باشاہ ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش اور جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، شریمتی پی اوشا کماری آئی اے ایس سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھراپردیش نے حجاج کرام کا گرمجوشانہ خیرمقدم کیا اور ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ جمعرات 12 ستمبر کو ایک فلائیٹ کی آمد ہوگی۔