حیدرآباد15جنوری(یواین آئی) سنکرانتی کے لئے تقریبا تین لاکھ افراد نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی خصوصی ٹرینوں سے استفادہ کیا۔عہدیداروں کے مطابق ساوتھ سنٹرل ریلوے نے شہر سے باہر جانے والے تقریبا 2.5تا3لاکھ افراد کو ریکارڈ کیا۔مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے 14جنوری سے سکندرآباد سے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف علاقوں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ان ٹرینوں میں عوام کا کافی ہجوم دیکھا جارہا ہے جبکہ حیدرآباد میٹرو ریل نے سنکرانتی کے لئے کوئی خصوصی ٹرینیں نہیں چلائی ہیں۔