حیدرآباد ۔ 9 ستمبر ( سیاست نیوز) یوٹیوبر و جہد کار سی ایچ نوین کمار عرف تین مار ملنا کو حیدرآباد کی سائبرکرائم پولیس نے ایک دن کی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی ہے ۔ نجومی لکشمی کانت شرما کو دھمکانے کے معاملہ میں چلکل گوڑہ پولیس نے ملنا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا اور تین دن کی پولیس تحویل میں بھی لیا تھا ۔ اسی دوران سائبر کرائم میں زیرالتواء ایک مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس نے نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ سے اجازت طلب کرنے کے بعد ایک دن کی تحویل میں لے لیا ۔ B
