حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کو ہدایت دی کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں رکن کونسل تین مار ملنا کی سیاسی پارٹی کی مسلمہ حیثیت اور اُسے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ تین مار ملنا نے حال ہی میں تلنگانہ راجیہ ادھیکارا پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے اور مجالس مقامی انتخابات میں نئی پارٹی حصہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ پارٹی کی مسلمہ حیثیت اور الیکشن میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لئے تین مار ملنا ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے۔ ہائیکورٹ نے آج درخواست کی سماعت کی اور اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی۔ بی سی طبقات کی سیاسی ترقی کے ایجنڈہ کے تحت تین مار ملنا نے نئی پارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ہائکورٹ نے اسٹیٹ الیکشن کمیشن سے کہاکہ وہ نئی پارٹی کے لئے چناؤ میں علیحدہ انتخابی نشان الاٹ کرے۔1