ممبئی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ تین مہینے میں آٹوموبائیل ڈیلرشپ میں تقریبا دو لاکھ ملازمتوں کی کٹوتی کی گئی ہے ۔ فیڈریشن آف آٹوموبائیل ڈیلرس اسوسی ایشن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الحال جو ملازمتوں میں کٹوتی کی گئی ہے وہ سیلس کے شعبہ میں رہی ہیں تاہم آئندہ دنوں میں ٹکنیکل جابس میں بھی کٹوتی کی جاسکتی ہے ۔ تقریبا 32,000 افراد ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں جبکہ 286 شوروم اندرون 18 ماہ بند کردئے گئے ہیں۔