رتلام، ایم پی: مدھیہ پردیش کے رتلام سے چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں تین بچوں کو اللہ کہنے پر تھپڑ پر تھپڑ مارے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شرپسند شخص نے بچوں کو جے شری رام کہنے کے لیے کہا اور وہ تب تک انہیں مارتا رہا جب تک انہوں نے جے شری رام نہیں لگایا۔ بچے روتے بلبلاتے رہے لیکن نوجوان نہیں رکا۔ جب تھپڑ مارنے پر بھی اس کا دل نہیں بھرا تو وہ بچوں کو چپل اتار کر مارنے لگا۔معاملہ ایک مہینہ پرانا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو معاملہ کا انکشاف ہوا۔ اس شخص نے جن تین بچوں کی پٹائی کی ان میں ایک 6 سال کا بچہ بھی شامل تھا۔ دیگر 2 بچوں کی عمریں 11 اور 13 سال بتائی جا رہی ہے۔ اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔