تین نامزد ملزمین کے خلاف دھمکی دینے کا کیس درج

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ پولیس نے پردھان عہدے کی خاتون امیدوار کو انتخاب لڑنے سے منع کرنے و دھمکی دینے کے معاملے میں سابق پردھان سمیت دو نامزد و پانچ نامعلوم کے خلاف سنگین دفعات میں ہفتہ کو کیس درج کیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے منیہوں گاوں کی پردھان امیدوار بڑکی گپتا زوجہ بینی لال گپتا نے پولیس کو دی گئ شکایت میں الزام عائد کیا کہ گاوں کے سابق پردھان گلحسن خاں و اشفاق اور چار پانچ نامعلوم لوگوں نے اس کو انتخاب لڑنے سے منع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے ،جس سے اس کو ملزمان سے جان و مال کا خطرہ ہے ۔پولیس شکایت کی بنیاد پر گلحسن خاں و اشفاق کے نامزد اور چار پانچ نامعلوم کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔