اسلام آباد: کورونا وائرس منفی پائے جانے کے بعد مزید تین پاکستانی کرکٹرز حیدر علی ، کاشف بھٹی اور عمران خان کی اپنی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سے اجازت کے بعد مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے ہمراہ تینوں کھلاڑی 8 جولائی کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔پاکستان کے کل 10 کرکٹرز مثبت پائے گئے تھے ۔ وہاب ریاض ، محمد حفیظ اور شاداب خان سمیت چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد 3 جولائی کو دوسرے بیچ میں انگلینڈ بھجوایا گیا تھا۔ 29 رکنی ٹیم میں صرف حارث رؤف کی کورونا رپورٹ منفی آنی باقی ہے اگرچہ ان میں ابھی تک کوئی علامت نہیں دکھائی دی ہے ۔