بیجنگ : تین چینی خلاباز زمین کے مدار میں گردش کرتے چین کے اپنے اسپیس اسٹیشن پر 90 دن گزار کر واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔ اس اسٹیشن پر گزارا گیا یہ اب تک کا طویل ترین وقت ہے۔ تین خلابازوں کو لے کر شینزو 12 کیپسول نے مقامی وقت کے مطابق دن 1:30 پر زمین پر لینڈ کیا۔ یہ کیپسول گزشتہ روز چینی خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا تھا۔ چین 2003ء کے بعد سے اب تک 14 خلابازوں کو خلا میں بھیج چکا ہے۔