تین کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کی کووڈ ٹیکہ اندازی مکمل

   

نئی دہلی۔ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت تین کروڑ سے زیادہ جوانوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈاویہ نے ہفتے کو یہاں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد نوجوانوں کو کووڈ ویکسین کی دونوں ڈوز دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘ملک کے نوجوان، کووڈ ٹیکہ کاری کو ایک نئی سطح پر لے گئے ہیں۔ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 178.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔