شمس آباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 2992 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے آنے والی فلائیٹ کے ایک مسافر کے لگیج سے 2992 گرام سونے کے 26 بسکٹس برآمد ہوئے جس کی مالیت 1,11,60,160/- روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ہندوستان میں سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے گلف ممالک سے سونے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس کو ڈی آر آئی اور کسٹمس عہدیدار مسلسل ناکام بنارہے ہیں اس کے باوجود سونے کی اسمگلنگ جاری ہے۔