تین ہفتوں بعد حوثیوں کا ’’مہلک انجکشن‘‘سے بچوں کی موت کا اعتراف

   

صنعاء: حوثی ملیشیا نے تین ہفتے بعداسمگل شدہ اور معیاد ختم ہونے والی ادویات کے انجکشن لگانے سے کینسر کے مریض 10 بچوں کی موت کا اعتراف کرلیا۔تین ہفتے قبل اس وقت شدید عوامی غم و غصہ سامنے آیا تھا جب میڈیکل اور میڈیا ذرائع نے بتایا تھا کہ ایک انجکشن لگانے کے باعث 45 بچوں میں سے 18 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔اب جمعرات کے روز حوثی ملیشیا کی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ خون کے ٹیومر والے 3 سے 15 سال کی عمر کے ایک انجکشن کے باعث دس بچے فوت ہو گئے ہیں۔