تیونسیا: تیونس کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی ذمہ دار کمیٹی، خارجہ تعلقات کمیٹی اور دیگر ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کو’جرم‘ قرار دے۔انسانی حقوق کمیٹی کی رکن نسرین العماری نے بتایا کہ کمیٹی کا دفتر آج منگل کو اپنے ایکشن پروگروام پر غور کرے گا تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو جرم قرار دیا جاسکے۔قبل ازیں 21 مئی کو تونسی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا تھا جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
