تیونس: اندرون ایک سال تیسری حکومت کا قیام

   

تونیس: تیونس میں چہارشنبہ کے روز صدر قیس سعید کے سامنے 46 سالہ وزیر اعظم ہشام مشیشی کی قیادت والی نئی حکومت نے حلف اْٹھایا۔ سیاسی جماعتوں نے تاہم انہیں تقریب سے الگ تھلگ رکھنے کی شکایت کی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے پہلے 15 گھنٹے تک طویل بحث و مباحثہ ہوا، جس کے بعد ووٹنگ ہوئی، جس میں مشیشی اور ان کی 28 رکنی کابینہ نے 67 کے مقابلے میں 134 ووٹ حاصل کیے۔ اس موقع پر کوئی بھی رکن غیر حاضر نہیں تھا۔ ووٹنگ سے قبل تیونس کی متعدد سیاسی جماعتوں نے شکایت کی کہ اس کابینہ میں پیشہ ور سیاست دانوں کی بجائے ماہرین تعلیم، بیوروکریٹوں اور اپنے شعبوں کے ماہرین کو جگہ دی جارہی ہے۔ نئے وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے ‘ملک کو بچانے‘ کی اپیل کی۔