دبئی: میاں بیوی کے درمیان طلاق کی مشاورت فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے اشتہاری بیانرس نے تیونس میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ان اشتہاری بیانرس کو طلاق اور خاندانی ٹوٹ پھوٹ کی حوصلہ افزائی کرنے والا قرار دیا جا رہا ہے۔’طلاق آپ کا فیصلہ اور طریقہ کار ہم بتائیں گے‘ کے نعرے کے تحت دارالحکومت تیونس کی گلیوں میں لگائے گئے بیانرس ایک نئی ویب سائٹ کی تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ ویب سائٹ طلاق کے معاملات میں مہارت رکھتی ہے اور میاں بیوی کے درمیان اس عمل کوآسان بنانے کے لیے خدمات اور مشاورت فراہم کرتی ہے۔ ویب سائٹ شہریوں کو پیشکش کرتی ہے کہ وہ طلاق کے معاملات کو انجام دینے اور ان کی پیروی کرنے کی خدمات ویب سائٹ کے سپرد کریں، 1200 تیونسی دینار (تقریباً 400 ڈالر) سے شروع ہونے والی فیس کے بدلے میں ویب سائٹ سے منسلک ماہرین اس حوالے سے پوری مدد اور قانونی مشورہ فراہم کررہے ہیں۔وکلا بار کے سربراہ ، حاتم المزیوں نے اس اقدام کی شدید مذمت میںکہا کہ یہ ایک وکیل کی دھوکہ دہی اور جعل سازی اور صرف اس کی اہلیت کے کاموں کو انجام دینے کی نمائندگی کرتا ہے۔