تیونس سٹی : تیونس میں معمول کی مشقوں کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جنہوں نے ملٹری بیس سے معمول کی مشقوں کے لیے اڑان بھری تھی۔ وزارت دفاع کے ترجمان محمد زکری نے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ گفسا صوبہ میں پیش آیا۔لینڈنگ کے وقت رن وے سے ٹکرانے پر ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں آگ بھڑک آٹھی تھی۔ ہیلی کاپٹر میں سے ایک پائلٹ کی نعش نکال لی گئی جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔