تیونس میں ’ون مین رول‘ کا اعلان

   

تونیس : تیونس کے صدر نے ملک پر صدارتی فرمان کے ذریعے حکمرانی کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔ تاہم مخالفین نے اس سیاسی اسے بغاوت قرار دیا ہے۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے گذشتہ روزایک نیا اعلان کیا کہ وہ اپنے فرمان کے ذریعے ملک پر حکومت کریں گے۔ ایوان صدر کے دفتر نے متعدد ٹوئیٹس کے ذریعے ان اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر قیس نے پارلیمانی اختیارات کو روکنے میں توسیع کے لیے ایک اور صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے۔