تیونس سٹی، 24 اگست (یو این آئی) نجی ریڈیو اسٹیشن موسائک ایف ایم کے مطابق جنوب مشرقی تیونس میں ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں تین افراد کی موت اور 11 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ محکمہ شہری تحفظ کے ذرائع نے ریڈیو کو بتایا کہ حادثہ جنوب مشرقی صوبے سفیکس کے علاقے شوکت میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب شادی کی تقریب میں لوگوں کو لے جانے والا ایک ٹرک ہفتے کی دوپہر حادثے کا شکار ہوگیا۔ سول پروٹیکشن یونٹس اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے متاثرین کو ہاسپٹل لے جانے کیلئے فوری طور پر متعدد ایمبولینسیں روانہ کیں، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک ہلاک
کابل، 24 اگست (یو این آئی) مشرقی افغانستان کے وردک صوبے میں ہفتہ کے روز دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک نوعمر لڑکے کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع صوبائی پولیس دفتر سے اتوار کے روز موصول پریس ریلیز میں دی گئی۔ یہ حادثہ ضلع چک میں اس وقت پیش آیا، جب کچھ نوجوان میدان پر کھیل رہے تھے ، اس دھماکے میں ایک لڑکے کی موت ہوگئی اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ جنگ زدہ افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے بارودی سرنگوں کے ممالک میں سے ایک ہے ، کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے زائد جنگ کے دوران دھماکہ خیز آلات ملک میں ہر مہینے اکثر لوگوں کو ہلاک یا معذور کردیتے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔