تیونس میں پارلیمنٹ تحلیل

   

تونیس: صدر تیونس قیس سعید نے اسمبلی عوامی نمائند گان یعنی پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز رات دیر گئے سرکاری ٹی وی چینل پر صدر سعید کی تقریر کے ذریعہ کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ مملکت کو باغی عناصر کا سامنا ہے۔ میری ذمہ داری مملکت، اس کے ادارہ جات اور اس کے عوام کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی قبل ازیں منعقدہ میٹنگ کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اسے گزشتہ جولائی سے معطل رکھا گیا تھا اور اب یہ سیشن بے جواز ہے۔