تیونس میں30 دسمبر تک کرفیو میں توسیع

   

تونیس : تیونس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے تعلق سے نافذ کرفیو کی مدت میں30 دسمبر تک اضافہ کردیا ہے ۔اس بات کی اطلاع تیونس کی وزارت صحت نے اتوار کو دی۔ وزارت نے شروعات میں بتایا کہ عہدیداران نے کرفیو کی مدت مارچ 2021 کے آخر تک بڑھادی ہے ، لیکن بعد میں تاریخ میں اصلاح کردی گئی۔ وزارت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ملک گیر کرفیو کے دوران کیفے اور ریستوراں پر پابندی، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا، تجارتی میلوں، کانفرنسوں اور فورم سمیت بڑے پروگراموں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔وزیر صحت فوجی مہدی نے کہ اکہ ملک میں دسمبر کے آخر تک کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے ۔ عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ دسمبر 2021 کے وسط تک ملک کی 20 فیصد آبادی کو کورونا کا ٹیکہ لگا دیا جائے گا۔