تیونس کورونا وائرس سے پاک ہوگیا

   

Ferty9 Clinic

جربہ ۔ تیونس کے وزیر صحت عبداللطیف المکی نے کہا ہے کہ تیونس میں کورونا کی وبا پرقابو پا لیا گیا خاص کرسیاحتی علاقوں میں کووڈ 19 کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے تیونسی وزیر صحت کی جانب سے منعقدہ نیوز کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سب جزیرہ جربہ میں آئی تھی اور وہ علاقہ سب سے زیادہ کووڈ 19 سے متاثر ہوا تھا۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں علاقے کا تفصیلی سروے کرنے کے بعد 3 ہزار افراد کے پی سی آر ٹسٹ کیے گئے جو منفی آئے جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے نیوز کانفرنس میں وزیر صحت کے ہمراہ وزیر سیاحت و ملکی صنعت محمد علی التومی بھی موجود تھے۔کورونا کے حوالے سے مزید کہا کہ جزیرہ جربہ میں کورونا کا سب سے پہلا معاملہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وبا پر قابو پانے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے۔ اب یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ تیونس کو وبا سے پاک کردیا گیا ہے۔