تیونس کے اسکول میں طالبہ کے حجاب پہننے پر تنازعہ

   

طالبہ کی عزت افزائی کیلئے تقریب کے انعقاد پر ملا جلا ردعمل
تیونس: تیونس کے ایک اسکول میں طالبہ کے حجاب پہننے کی وجہ سے اس کی ایک ٹیچر کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کی عزت افزائی کی گئی۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر عوامی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پرملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے دینی اقدار کی ترویج کے ساتھ جوڑا ہے جب کہ روشن خیال لوگوں نے اسے طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کی شکل قرار دیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ طالبات کے درمیان لباس کی وجہ سے کسی کی تکریم امتیازی سلوک اوران میں مذہبی تقسیم کی علامت ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کے حسن سلوک اوران کی پڑھائی میں بہتر کار کردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ کسی بچی کی اس کے حجاب کی وجہ سے عزت افزائی کرنا اس کی کارکردگی کے بجائے اس کے لباس کی تحسین کرنا ہے۔