ریاض، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے جلاوطن سابق صدر زین العابدین بن علی کا طویل علالت کے بعد سعودی عرب میں انتقال ہو گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے ۔ وہ 83 سال کے تھے ۔ موسائیک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن نے بتایا کہ مسٹر بن علی گزشتہ کچھ عرصہ سے اسپتال میں داخل تھے اور تین ماہ سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔ مسٹربن علی نے شمالی افریقہ پر 23 برسوں تک حکومت کی تھی ۔ دسمبر 2010 اور جنوری 2011 میں تین ہفتے کے انقلاب کے بعد انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ سعودی عرب میں رہ رہے تھے ۔
