تیونس کے سابق وزیر اعظم جبالی گرفتار: میڈیا رپورٹس

   

تونیس: تیونس کے سابق وزیر اعظم اور اسلامی جماعت النہضہ کے سابق سکریٹری جنرل حمادی جبالی کو منگل کو سوسے صوبے میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی تیونس افریقہ پریس (ٹی اے پی) نے یہ رپورٹ دی ہے ۔ٹی اے پی کی خبر کے مطابق مسٹر جبالی کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ نے منگل کی صبح جبالی کو گرفتار کرنے اور ان کا سیل فون اور پرسنل کمپیوٹر ضبط کرنے سے پہلے ان کے گھر کی تلاشی لی۔