تیونس کے سرکاری ٹی وی میں سیاسی نمائندوں کے داخلہ پر پابندی

   

تونیس : تیونس کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں یا نمایندوں کو اپنی عمارتوں میں داخل ہونے اور اپنے ٹاک شوز میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔سرکاری ٹی وی کے اس فیصلہ کو پریس کی آزادی کے لیے شدید دھچکا قراردیا گیا ہے۔تیونس کے پریس سنڈیکیٹ کے سربراہ مہدی جلاسی نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو منگل کے روز بتایا کہ صدرقیس سعیدکے جولائی میں تمام اختیارات پر قبضہ کرنے کے بعد سے سرکاری ٹی وی پر یہ واضح پابندی نافذ العمل ہے۔انھوں نے کہاکہ 2011ئکے انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس عوامی انقلاب کے نتیجے میں سابق صدرزین العابدین بِن علی کی مطلق العنان حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا اور ملک میں جمہوریت متعارف کرائی گئی تھی۔