تونیس ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدارتی انتخابات کے لئے تونس کے انتخابی کارکن امیدواروں کے رجسٹریشن کا آغاز کرچکے ہیں جبکہ تونس کے قائد کا انتقال ہوچکا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ملک کا نئی جمہوری عہدیدار کے تحت تحفظ ممکن ہوسکے گا۔
پوپ فرانسس کا دورۂ افریقہ
تشدد زدہ موزمبیق کا بھی دورہ
ماپوٹو۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس آج موزمبیق پہنچ گئے تاکہ اپنے تین ممالک کے دورہ کا آغاز کرسکیں۔ وہ وزیراعظم افریقہ کے تین روزہ دورہ پر ہیں اور موزمبیق غربت، تنازعات اور قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہے۔ پوپ جان پال دوم قبل ازیں 1988 ء میں موزمبیق کا دورہ کرنے والے اولین پوپ تھے اور انہوں نے ایک ٹھوس اور پائیدار امن کی توقع رکھی تھی ، اب پوپ فرانسس بھی اپنے تین روزہ دورہ کے موزمبیق سے آغاز کے ساتھ اسی توقع کے ہمراہ یہاں پہنچے ہیں۔
